نئی دہلی،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سیریز جیتنے کے بعد ٹوئٹر کنگ وریندر سہواگ نے ’’ویروکے گھریلو ایوارڈس‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ سہواگ نے ہر کھلاڑی کو ان کی خاصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزاحیہ ایوارڈس دئے ہیں۔ انہوں نے کسی کو چھننی تو کسی کو ٹولیو پمپ ایوارڈ میں دیا ہے۔ویرو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ گھریلو سیشن ختم ہو گیا ہے اور یہ وقت ’’ویروکے گھریلو ایوارڈس کے اعلان کا ہے۔سہواگ نے پجارا کو انورٹر، جڈیجہ کو ٹولیوپمپ، کے ایل راہل کوا سٹیبلائزر اور اسمتھ کو ٹیوب لائٹ سے نوازا۔اس کے بعد وریندر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے وکٹ کیپر رددھمان ساہا کو چھننی تو ہینڈس کامب کو جوں کی کنگھی دی۔امیش کو سنسی، کوہلی کو ہولڈر دیا۔ اگرچہ سہواگ نے کوئی اور اشارہ نہیں دیا کہ یہ ایوارڈ کس بنیاد پر دیا، لہذا اب ان کیمداح اپنے اپنے اندازے کی بنیاد پر اس کا اندازہ لگا رہے ہیں۔